مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کوہاٹ کے علاقہ سماری میں پولیس اور وہابی دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں ایک دہشتگرد ہلاک جب کہ ایس ایچ او زخمی ہوگیاہے۔اطلاعات کے مطابق کوہاٹ کے علاقے سماری میں پولیس نے خفیہ اطلاع پردہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پرکارروائی کی، کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے پولیس پردستی بم سے حملہ کردیا جس سے ایس ایچ او افضل خان زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بھاری نفری کے ساتھ جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں مطلوب دہشت گرد انعام اللہ مارا گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشت گرد انعام اللہ لاچی میں 2 روز قبل پولیس پر حملے کا مرکزی ملزم تھا جب کہ دہشت گرد کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔
پاکستان میں کوہاٹ کے علاقہ سماری میں پولیس اور وہابی دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں ایک دہشتگرد ہلاک جب کہ ایس ایچ او زخمی ہوگیاہے۔
News ID 1872729
آپ کا تبصرہ